پارسنز ٹرین دھماکہ ،لندن پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت نوجوان کو گرفتار کرلیا

پارسنز ٹرین دھماکہ ،لندن پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت نوجوان کو گرفتار ...
پارسنز ٹرین دھماکہ ،لندن پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت نوجوان کو گرفتار کرلیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن پولیس نے پارسنز ٹرین دھماکے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس پارسنز ٹرین دھماکے میں تحقیقات کر رہی ہے جس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،برطانوی پولیس نے 18سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈ یو کا مشاہدہ کر کے ٹرین میں بم رکھنے والے افراد کا پتہ لگا یا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرین پر دھماکے کے الزام میں نوجوان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن کے مغربی علاقے پارسنز میں انڈر گراﺅنڈ ٹرین میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 29افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

مزید :

برطانیہ -