آئی سی ایم ایس کالج سسٹم کے نئے سیشن کا آغاز، لیجنڈز کھلاڑیوں کوگولڈ میڈلز دیئے گئے

آئی سی ایم ایس کالج سسٹم کے نئے سیشن کا آغاز، لیجنڈز کھلاڑیوں کوگولڈ میڈلز ...
آئی سی ایم ایس کالج سسٹم کے نئے سیشن کا آغاز، لیجنڈز کھلاڑیوں کوگولڈ میڈلز دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) آئی سی ایم ایس کالج سسٹم کے پہلے سیشن کا 11ستمبر 2017سے آغاز ہوگیا ہے ، تقریب میں پاکستان کے معروف کھلاڑیوں ، سکول انتظامیہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر طلباءکی تعارفی تقریب کا انعقاد کیاگیا اور آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک تجمل حیات خان نے پاکستان کے لیجنڈکھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز سے نوازا۔
سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک تجمل حیات خان نے تعلیم کے میدان میں آئی سی ایم ایس کے ویژن اور مشن پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت سبھی جانتے ہیں کہ آئی سی ایم ایس طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ہمارا نعرہ ہی ’تعلیم، سماجی ذمہ داری کے ساتھ‘ ہے۔ ہمارے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پورا سال کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھی مشغول رہتے ہیں۔تقریب میں جن لیجنڈزکو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا ان میں قمر زمان، جان شیر خان، عمر گل , فخر زمان ، زوہیب خان ، عمران خان ، امجد عزیز ملک ، محمد اصغر اور دیگر شخصیات شامل تھے۔

مزید :

پشاور -