وفاقی وزیر داخلہ کی اداروں کے بارے میں جملے بازی افسوسناک ہے، سازش کاراگ الاپنے والوں کو دوٹوک موقف اپنانا چاہئے ،فواد چودھری

وفاقی وزیر داخلہ کی اداروں کے بارے میں جملے بازی افسوسناک ہے، سازش کاراگ ...
وفاقی وزیر داخلہ کی اداروں کے بارے میں جملے بازی افسوسناک ہے، سازش کاراگ الاپنے والوں کو دوٹوک موقف اپنانا چاہئے ،فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی اداروں کے بارے میں جملے بازی افسوسناک ہے، وزیر داخلہ رونا دھونا چھوڑیں،نیب کو مطلوب نواز شریف،ان کے بچوں کو واپس بلوائیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہزادی صاحبہ نے اداروں کیخلاف جو سبق پڑھایا احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں دہرایا،انہوں نے کہا کہ سازش کاراگ الاپنے والوں کو دوٹوک موقف اپنانا چاہئے ،پاناما کیس میں نواز شریف کے محاسبے سے پاکستان مزید مضبوط ہوا اور مزید ہو گا،پاکستان میں بادشاہت کمزور اور جمہوریت کو استحکام میسر آیا ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -