ناگن کو کاسٹ کرنے پر سلمان خان کے بہنوئی ان سے ناراض ہوگئے
ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما ان سے نارض ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بننے والی نئی فلم میں آیوش کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے بھارتی ڈراموں میں ناگن کا کردارادا کرنے والی ناموراداکارہ مونی رائے کو کاسٹ کیا ہے ، مونی رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اوردونوں نے ایک ساتھ بگ باس 11 کا پرومو بھی شوٹ کیا ہے جو آج کل بھارتی میڈیا پر بہت مقبول ہورہا ہے۔تاہم آیوش سلمان خان کے اس فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں ، وہ فلم میں اپنے مقابل مونی رائے کے بجائے بالی ووڈ کے کسی نامورسٹار کی بیٹی یا بہن کو کاسٹ کروانا چاہتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ پبلسٹی ملے لیکن سلمان خان فیصلہ کرچکے ہیں کہ فلم میں مونی رائے کے علاوہ اور کوئی اداکارہ مرکزی کردارنہیں نبھائے گی۔