زائچہ گھر ۔۔روحانی علوم کی روشنی میں ڈیلی پاکستان آن لائن کاسوال وجواب پر مبنی انتہائی دلچسپ سلسلہ

زائچہ گھر ۔۔روحانی علوم کی روشنی میں ڈیلی پاکستان آن لائن کاسوال وجواب پر ...
 زائچہ گھر ۔۔روحانی علوم کی روشنی میں ڈیلی پاکستان آن لائن کاسوال وجواب پر مبنی انتہائی دلچسپ سلسلہ

  

پسند کی شادی کرنا چاہتی  ہوں

کوثر بٹ

س: میری شادی کب اور کہاں ہو گی، جس کو میں پسند کرتی ہوں کیا اس سے ہو سکتی ہے؟

ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق پسند کی شادی میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ شادی اگر ہو بھی جاتی ہے تو تب بھی مشکلات ہیں۔ قریبی تعلقات اور جذباتی معاملات میں محتاط رہیں۔ شادی اور حالات میں بہتری 30 اکتوبر 2018ءکے بعد آئے گی۔

 کب بیرون ملک جاسکتا ہوں

رضوان اللہ خان

س: براہ مہربانی میرے مستقبل کے بارے میں بتائیں آج کل میں بہت پریشان ہوں میرے پاس ملازمت بھی نہیں کیا میں بیرون ملک چلا جاﺅنگا؟

ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق 2017ءاور 2018ءآپ کے لیے مشکلات کا باعث بنے ہیں۔ حالات میں بہتری 2018ءکے بعد آئے گی۔ 2019، 2020ءاور 2021ءآپ کےلئے اچھا سال ہونگے۔ انشاءاللہ مایوس نہ ہو۔ سفر میں بھی کامیابی ملے گی۔

سرکاری ملازمت مل جائے گا؟

منظور احمد۔ لاہور

س: میں ایم بی اے کا طالب علم ہوں۔ اس کے ساتھ پرائیویٹ ملازمت بھی کرتا ہوں، مجھے سرکاری ملازمت بہت پسند ہے۔ مجھے بتائیں کہ کیا میں سرکاری ملازم بن سکتا ہوں، میرا مبارک پتھر کونسا ہے؟

ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق کوشش اور محنت سے آپ اپنے مطلوبہ مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نیک مقاصد حاصل کرنے کے لیے نیک کوشش جاری رکھیں۔ آپ کے لیے مبارک پتھر پکھراج ہے اس کو آپ جمعہ کے روز ساعت زہرہ میں پہن سکتے ہیں۔ دائیں ہاتھ کی تیسری انگلی میں پہننے سے پہلے دو نفل نیک مقاصد پڑھ لیں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

کب اور کہاں ہوگی شادی میری

فاروق بٹ۔ ملتان

س: مجھے شادی کے بارے میں جاننا ہے کہ میری شادی کب اور کہاں ہو گی اور کیسی گزرے گی؟

ج: آپ کی شادی خاندان سے باہر پسند سے دول سال تک متوقع ہے۔ زندگی متوسط گزرے گی۔

اقبال آصف۔

ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کی شادی میں وقتی مشکلات ہیں۔ شادی کے مقاصد میں آپ 2018ءمیں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ موقع آپ کو پہلے بھی مل چکے ہیں۔ لیکن ان سے استفادہ نہیں کیا۔

میری بیٹی کی شادی کا مسئلہ

سونیا بیگم۔ سیالکوٹ

س: میری بیٹی کی شادی کب ہو گی۔ شادی شدہ زندگی کیسی گزرے گی۔ اس کا مستقبل کیسا ہے۔ شادی اپنوں میں ہو گی یا غیروں میں؟

ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق شادی کے معاملات میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ ذاتی مزاج کے لحاظ سے بھی آپ کی بیٹی گرم مزاج اور غصیلی طبیعت کی مالک ہے۔ اس کی وجہ سے ازدواجی زندگی میں مشکلات آ سکتی ہیں۔ حالات میں بہتری کے لیے اپنی مزاجی کیفیت اور سوچ کو تبدیل کریں۔ شادی غیروں میں ہونے کے امکانات ہیں۔ گھریلو جھگڑوں سے بچیں حالات میں بہتری کے لیے روحانی تدبیر اختیار کریں۔ ردِ نحوست کا وظیفہ پڑھیں۔ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز صدقات دیں۔

مستقبل سے پریشان ہوں

وحید صاحب

س: میں ابھی تک میں اپنے پیشے سے مطمئن نہیں ہوں اور اس کشمکش میں ہوں کہ موجودہ پیشہ اختیار کروں یا کوئی اور؟ آگے ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں مجھے بتائیں کہ کیا کر پاﺅنگا۔ مستقبل کیسا رہے گا؟

ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق معاشی لحاظ سے وقتی مشکلات ہے۔ آپ کے لیے خدمات کا شعبہ بہتر ہے۔ ایسے شعبہ جات جہاں آپ اپنی خدمات کے ذریعے لوگوں کی اصلاح اور بہتری کر سکیں۔ منفی معاملات سے بچیں اور اپنی توجہ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔ لوگوں کے بارے میں تشخیص کرنے سے پہلے ذاتی خود شناسی ضروری ہے۔

کون سا  پیشہ بہتر رہے گا

اکرام اللہ بٹ۔ گلگت

س: میرا برج و ستارہ اور موافق کام بتا دیں۔ کونسا کام کروں تو مجھے فائدہ ہو گا؟

ج: تاریخ پیدائش کے اعتبار سے آپ کا برج دلو حاکم سیارہ زحل ہے۔ وہ تمام پیشے جو دلو افراد کے لیے ہر لحاظ سے موزوں ہو سکتے ہیں اور جن کے ذریعہ دولت اور شہرت حاصل کی جا سکتی ہے درجہ ذیل ہیں۔ کاروبار کسی بھی قسم کا، سیاستدان، ٹیکنیکل کام، سیلزمین، سائنس دان، سیاست کا شعبہ، پروفیسر، مصنف اور فوج کا محکمہ۔ آپ کے لیے تجارت کا پیشہ ہر لحاظ سے بہتر رہے گا۔

تعلیم اور ترقی کتنی ممکن ہے؟

فاطمہ احمد۔ کراچی

س: میں نے بی ایس سی کیا ہوا ہے۔ستاروں کی روشنی میں مجھے بتائیں کہ کیا میں تعلیم کے سلسلے میں آگے داخلہ لے سکوں گی اور کہاں تک تعلیم جاری رکھ سکوں گی؟

ج: زائچے کے مطابق آپ ماشاءاللہ زندگی میں بہت ترقی کریں گی۔ تعلیم بھی آپ کے نصیب میں ہے لیکن محنت اور ارتکاز توجہ کے ساتھ کام کرنے کی صورت میں۔ کام سے دل چرایا تو پھر ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ زائچہ ہماری شخصیت کا تجزیہ اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اچھے زائچہ کی نشاندہی پر جہاں خوشی حاصل ہوتی ہے۔ وہاں اس شخص پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ کسی خوش فہمی میں مبتلا ہوئے بغیر آپ اپنی محنت اس طرح ہی جاری رکھیں جیسے پہلے کر رہی تھیں۔ محنت کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

خوشگوار اور خودمختار زندگی

مختار دین۔ فیصل آباد

س: میں تعلیم کہاں تک حاصل کرونگا، شادی خاندان میں ہو گی یا پسند سے اور کب تک متوقع ہے، ازدواجی زندگی کیسی گزرے گی؟

ج: ماسٹرز ڈگری تک با آسانی تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔ شادی خاندان سے باہر پسند سے ہو گی۔ ازدواجی زندگی خوشگوار اور خودمختار گزرے گی۔

ہماری شادی میں رکاوٹ 

اختر فرحین۔ مری

س: ہماری شادی میں رکاوٹ ڈال دی گئی ہے، بہت کوشش کے باوجود شادی نہیں ہو پا رہی۔ کیا ’ب‘ نامی سے شادی ہو جائے گی۔

ج: بندش کے اثرات کے خاتمہ کے بعد ہی شادی ہو سکتی ہے۔ ویسے دونوں کے برج و ستارے آپس میں ملتے ہیں۔ شادی ہونے کی صورت میں ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔

اولاد نرینہ

طارق گجر۔ سیالکوٹ

س: میری شادی کو 12 سال ہو گئے ہیں، دو بیٹیاں ہیں، اب اولاد نرینہ کی خواہش ہے۔ مجھے بتائیں کہ یہ خواہش کب تک پوری ہو گی؟

ج: مزید ایک سال تک بفضل تعالیٰ خوشی ملے گی، اپنا روحانی علاج کروائیں۔ صدقات دیں اور یا مصورُ کا ورد 121 مرتبہ پڑھیں۔ ہر نماز کے بعد انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

تعلیمی کامیابی

پرویز خالد۔ سکھر

س: ستاروں کی روشنی میں بتائیں کہ کیا میں امتحان میں کامیاب ہو جاﺅں گی اور کہاں تک تعلیم حاصل کر سکوں گی؟

ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق کوشش اور محنت سے آپ اپنے تعلیمی مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گی۔ انشاءاللہ، گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ نماز پنجگانہ   ادا کریں۔ جمعرات کے روز غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھلایا کریں، ہماری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

ایم ایس سی ڈبل میتھ کرنا چاہتی ہوں

رافعہ افتخار۔ سیالکوٹ

س: میرا موافق نگینہ بتا دیں، کیا میں ایم ایس سی ڈبل میتھ کر پاﺅنگی؟

ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق تعلیمی مقاصد میں وقتی مشکلات آ سکتی ہیں۔ آپ کا مبارک نگینہ اوپل ہے۔ اس کو آپ جمعہ کے روز نماز فجر کے بعد دو نفل نیک مقاصد پڑھ کر پہننا بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔

اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اس پتہ پر ای میل کریں ،جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائےگا۔

pakastrologer@gmail.com

مزید :

مخفی علوم -