ڈاکٹر عمران غیر متنازع شخصیت کے مالک تھے ،ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سازش کو بے نقاب کیا جانا چا ہیے:فارو ق ستار

ڈاکٹر عمران غیر متنازع شخصیت کے مالک تھے ،ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سازش کو ...
ڈاکٹر عمران غیر متنازع شخصیت کے مالک تھے ،ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سازش کو بے نقاب کیا جانا چا ہیے:فارو ق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فارو ق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں نظم و نسق کے بانی ڈاکٹرعمران تھے ،ان کی شخصیت غیر متنازع تھی ،ان کوقاتلوں کو گرفتار کرکے سازش کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

بھارتی فضائیہ کے واحد’ فیلڈ مارشل‘ارجن سنگھ 98سال کی عمر میں چل بسے
کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستا ر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا رکنان کی قربانیاں لازوال ہیں ،ناراض کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ واپس آ جائیں ،ان کے خدشات دور کیے جائیں گے۔پارٹی کی تنظیم نو کی جارہی ہے ہم 11جون کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ متوسط طبقے کو بااختیار بنایا جائے ،اس سلسے میں پارٹی کارکنان سے بھرپور مشاورت جاری ہے ،کارکنان پارٹی کا منشورآگے لے کر جائیں گے۔

مزید :

کراچی -