لیڈی گاگا شدید بیماری کے باعث ہسپتال منتقل
ریوڈی جنیرو( آن لائن ) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا شدید بیماری کے بعد ہسپتال منتقل ہوگئی ہیں جس کے باعث گلوکارہ نے برازیل کے سالانہ ’راک ان ریو‘ فیسٹیول میں اپنی شرکت بھی منسوخ کردی ہے۔لیڈی گاگا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بازو کی تصویر شیئر کی جس پران کے ہاتھ میں ڈرپ لگی نظر آرہی ہے۔
اگلے ماہ سائنسدانوں نے ایک ایسا تجربہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی وجہ سے دنیا ختم ہوسکتی ہے، لاکھوں لوگ خوف میں ڈوب گئے کیونکہ۔۔۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگانے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ پر مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ میں آپ لوگوں کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہوں لیکن اس وقت مجھے اپنی صحت کا خیال رکھنا ہے۔ لیڈی گاگا نے مزید کہا ہے بہترین ڈاکٹر ان کی نگرانی کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ 31 سالہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا ایک مرض فائبرمیالگیا کی شکارہیں جس میں جسم کے نرم حصوں اور پٹھوں میں شدید درد ہوتا ہے اور بعض اوقات غنودگی غالب آجاتی ہے اور کمزوری محسوس ہوتی ہے جبکہ یہ درد پورے جسم میں گھومتا ہے۔