مرکزی جمعیت اہل حدیث نے مرکزی شوریٰ کا اجلاس کل رائے ونڈ روڈ میں طلب کر لیا

مرکزی جمعیت اہل حدیث نے مرکزی شوریٰ کا اجلاس کل رائے ونڈ روڈ میں طلب کر لیا
مرکزی جمعیت اہل حدیث نے مرکزی شوریٰ کا اجلاس کل رائے ونڈ روڈ میں طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی شوری کا اجلاس 17 ستمبر اتوار کے روزطلب کرلیا گیا ۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف دنیا کو اور وزراءپاکستان کو ڈومور کا کہہ رہے ہیں :ترجمان چوہدری نثار علی خان

تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مرکزی شوریٰ کا یہ اجلاس کلیۃ القرآن میر محمد رائے ونڈ روڈ پر ہو گا، جس کی صدارت سینیٹر پروفیسر ساجد میر کریں گے۔ جماعت کے ناظم اعلی اور وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات، آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس اور سینئر نائب امیرمولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا کی صورتحال سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے پانچ سو سے زائد ارکان شوری شرکت کریں گے۔

مزید :

لاہور -