مریم نواز صرف پارٹی ہی نہیں خاندان بھی توڑ دے گی،دوحہ سے ایل این جی کا معاہدہ لے کر آئوں گا: شیخ رشید

مریم نواز صرف پارٹی ہی نہیں خاندان بھی توڑ دے گی،دوحہ سے ایل این جی کا معاہدہ ...
مریم نواز صرف پارٹی ہی نہیں خاندان بھی توڑ دے گی،دوحہ سے ایل این جی کا معاہدہ لے کر آئوں گا: شیخ رشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز صرف پارٹی ہی نہیں خاندان بھی توڑ دے گی،نوازشریف کے اقتدار میں سب سے بڑی تباہی کا ہاتھ مریم کا ہی ہے,دوحہ جارہا ہوں وہاں سے ایل این گی کا معاہدہ لے کر آئوں گا۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم اس نوجوان پاکستانی لڑکی کو پولیس والوں سے بہت ڈر لگتا تھا، پولیس کے سربراہ کو یہ بات پتہ چلی تو اس نے کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کو حدیبیہ کیس سے تکلیف ہے کیونکہ اس میں مریم، حمزہ، کلثوم، شہباز اور نوازشریف بھی ہیں۔شیخ رشید نے اسحاق ڈار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈار 164 کے بیان سے پیچھے ہٹے تو وہ بھی شریف خاندان کے ساتھ ملزم بنے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے وکیل نظرثانی کی درخواست میں بھی مردے اکھیڑرہے تھے، نوازشریف کے خلاف 17 سال سے 19 کیسز زیرالتوا ہیں، اب ان کے مزید اکاو¿نٹس کے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کواسٹیٹ بینک میں لگایا گیا، انہوں نے چارسال میں 35 بلین ڈالرزکا قرضہ لیا ہے، نواز شریف کوجیلوں میں ڈال کرآئی ایم ایف کا قرضہ چکایا جائے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن اور شہبازشریف ترکی میں بیٹھ کر این آر او چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہوروالوں نے غلامی کی زنجیرتوڑیں توجمہوریت مضبوط ہوگی۔

مزید :

لاہور -