امریکہ اور اتحادی ممالک، شمالی کوریا سے مرعوب نہیں ہوں گے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ اور اتحادی ممالک، شمالی کوریا سے مرعوب نہیں ہوں گے:ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ اور اتحادی ممالک، شمالی کوریا سے مرعوب نہیں ہوں گے:ڈونلڈ ٹرمپ

  

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مریکہ اور اس کے اتحادی مرعوب نہیں ہوں گے۔

حوثی باغیوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی پوری امت مسلمہ کیلئے قابل تشویش،متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا :علامہ طاہر اشرفی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز میں فوجیوں اور ان کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ پیانگ یانگ کی طرف سے اس کے ہمسایوں اور پوری عالمی برادری کی صریح توہین ہے قبل ازیں نیٹو نے شمالی کوریا کے اس تازہ ترین میزائل تجربے پر عالمی ردعمل کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ہی پیانگ یانگ سے چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ نے اس پر نئی پابندیاں عائد کیں لیکن ایک روز قبل اس نے ایک اور میزائل تجربہ کیا اور یہ راکٹ پرواز کرتے ہوئے شمالی جاپان پر سے گزرا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -