’پاکستان کے دورے کے دوران سب سے بہترین چیز یہ تھی جو میں کبھی بھول نہیں پاﺅں گا ‘ فاف ڈوپلیسز نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایسے تجربے کو دنیا کے سامنے رکھ دیا کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے کہاہے کہ انہوں نے جو سب سے بہترین چیز اس دورے کے دوران دیکھی ہے وہ لوگوں کے چہروں پر خوشی تھی اور میں اسے کبھی بھلا نہیں سکوں گا۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق ورلڈ الیون کی پوری ٹیم کی جانب سے اس جذبات کا اظہار کیا گیاہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے ان کا بہترین استقبال کیاہے اور انہوں نے دورے کے دوران خوب مزہ کیا۔فاف ڈوپلیسز کا کہناتھا کہ ’پاکستان کا دورہ کرنے سے پہلے میرے ذہن میں پاکستان کے لوگوں اور ملک کے بارے میں مختلف خیالات تھے ،میں نے پاکستان کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں سے بات چیت کی جن میں ڈیرین سیمی بھی شامل تھے ،اور انہوں نے مجھے پاکستان کا بالکل مختلف چہرہ پیش کیا اور جب میں یہاں آیا ہوں تو میں بس یہی کہوں گا کہ سیمی بالکل ٹھیک کہہ رہا تھا ۔‘