پریس کلب میں ممبران اور انکی فیملیز کیلئے ’’فری آئی کیمپ‘‘ کا انعقاد

پریس کلب میں ممبران اور انکی فیملیز کیلئے ’’فری آئی کیمپ‘‘ کا انعقاد
پریس کلب میں ممبران اور انکی فیملیز کیلئے ’’فری آئی کیمپ‘‘ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور پریس کلب اورفلاحی تنظیم ’’دی کیئر ‘‘ کے تعاون سے معزز ممبران اور انکے اہل خانہ کیلئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا، فری آئی کیمپ میں ڈاکٹر اعجاز بٹ آئی سرجن گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ ، آئی سپیشلٹ ڈاکٹر صفیہ اور پیرامیڈیکل سٹاف نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا  اور انھیں مفت ادویات فراہم کی گئیں، آئی کیمپ میں صحافیوں کی کثیر تعدا د اور انکے اہلخانہ نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں مقیم اس نوجوان پاکستانی لڑکی کو پولیس والوں سے بہت ڈر لگتا تھا، پولیس کے سربراہ کو یہ بات پتہ چلی تو اس نے کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ امسال ریکارڈ میڈیکل کیمپ منعقد کیے گئے اور آئند ہ بھی کلب ممبران کی فلاح وبہبودکا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔پروگرام کے آخرمیں ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو پریس کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کئے گئے۔ تقریب میں گورننگ باڈی کے ممبر اسماعیل جکھڑ،نعمان وہاب اور سنیئر صحافی نعمان یاور بھی موجود تھے۔

مزید :

لاہور -