’میں واپس جا کر اپنے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو یہ بتاﺅں گا کہ ۔۔۔‘ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو انتہائی بڑی خوشخبری سنا دی

’میں واپس جا کر اپنے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو یہ بتاﺅں گا کہ ۔۔۔‘ ورلڈ ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے کہاہے کہ ہم اپنے ملک واپس جا کر اپنے کرکٹ بورڈ اور دوسرے کھلاڑیوں کو اپنے تجربے کے بارے میں بتائیں گے اور ہمیں یقین ہے یہ مددگار ثابت ہو گا ۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے کہاہے کہ یہاں لے لوگ بے انتہائی محبت اور عزت دینے والے ہیں اور ان کی میزبانی کا کوئی مقابلہ نہیں ،جو کہ انتہائی حیران کن ہے ،جن لوگوں سے میری ملاقات ہوٹل یا پھر سٹیڈیم میں ہوئی وہ ہمیں یہاں دیکھ کر بے حد خوش تھے اور وہ جب بھی ہمیں ملتے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتے ۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق فاف ڈوپلسیز کا کہناتھا کہ لوگوں کو خوش دیکھ کر ہمیں بہت اچھا محسوس ہو رہا تھا ،تمام پلیئرز نے ٹور کے درمیان بہت مزہ کیا ،ہر چیز بہت زبردست تھی ،جس طرح شائقین کرکٹ اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمیں عزت دی وہ بہت شاندار تھی ۔ان کا کہناتھا کہ تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے سفیر ہیں ،وہ بھی اپنے ملک جا کر اچھارد عمل دیں گے جیسا مجھ سمیت دیگر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی دیں گے ۔ہم اپنے ملک واپس جا کر اپنے کرکٹ بورڈ اور دوسرے کھلاڑیوں کو اپنے تجربے کے بارے میں بتائیں گے اور ہمیں یقین ہے یہ مددگار ثابت ہو گا ۔

مزید :

کھیل -