’میرا تو بس 2 ہی چیزوں پر ایمان ہے ایک لوگوں کی آزادی اور دوسری خواتین کی۔۔۔‘ صحافی نے سی این این پر لائیو پروگرام کے دوران بار بار ایک ایسا شرمناک ترین جملہ کہہ دیا کہ خاتون اینکر کے ہوش اُڑگئے، شرم سے چہرہ لال ہوگیا

’میرا تو بس 2 ہی چیزوں پر ایمان ہے ایک لوگوں کی آزادی اور دوسری خواتین کی۔۔۔‘ ...
’میرا تو بس 2 ہی چیزوں پر ایمان ہے ایک لوگوں کی آزادی اور دوسری خواتین کی۔۔۔‘ صحافی نے سی این این پر لائیو پروگرام کے دوران بار بار ایک ایسا شرمناک ترین جملہ کہہ دیا کہ خاتون اینکر کے ہوش اُڑگئے، شرم سے چہرہ لال ہوگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹی وی سی این این پر لائیو پروگرام میں ایک صحافی نے ایسا شرمناک جملہ کہہ دیا کہ پروگرام کی خاتون اینکر کا چہرہ شرم سے لال ہو گیا اور اس نے فوراً اس صحافی کا مائیک بند کروا دیا اور پروگرام بھی وقت سے پہلے ختم کر دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فوکس سپورٹس ریڈیو کے میزبان کلے ٹریویس سی این این کی میزبان بروک بیلڈوین سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے یہ شرمناک جملہ کہہ دیا کہ ”میرا تو بس دو ہی چیزوں پر ایمان ہے، ایک امریکی آئین کی پہلی ترمیم (جس میں شہریوں کی شخصی، مذہبی و سماجی آزادی کو یقینی بنایا گیا ہے)اور دوسری خواتین کی چھاتی۔“

دنیا کی شرمناک ترین چیز مَردوں کو کرائے پر فراہم کرنے کی سہولت متعارف کروادی گئی

ٹریویس کے اس جملے پر بیلڈوین ہکا بکا رہ گئی اور اسے اپنے کانوں پر یقین ہی نہیں آیا۔ اس نے تصدیق کے لیے ٹریوس سے پوچھا کہ ”اپنا جملہ دوبارہ بولیں، شاید میں غلط سمجھ رہی ہوں، کیا آپ نے لفظ ’بی ڈبل او بی ایس‘ ہی بولا ہے؟“ اس پر ٹریویس نے اپنا جملہ متعدد بار دہرایا اور کہا کہ ہاں میں نے ’بوبز‘ ہی کہا ہے اور پوری امریکی تاریخ میں مجھے پہلی ترمیم اور خواتین کی چھاتی ہی پسند ہیں اور یہ دونوں چیزیں کبھی میری ہمت کم نہیں ہونے دیتیں۔“ اس پر میزبان بیلڈوین نے ٹریویس سے کہا کہ ”آپ ایک نیشنل ٹی وی پر اس طرح کا جملہ کیسے کہہ سکتے ہیں، اور وہ بھی ایک خاتون اینکر کے سامنے۔“ اس کے بعد بیلڈوین نے ٹریویس کا مائیک بند کروا دیا اور اس کے کچھ دیر بعد مقررہ وقت سے پہلے ہی پروگرام بھی ختم کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹریویس نے پروگرام کے بعد ٹوئٹر پر بھی ایک پول جاری کر دیا جس میں انہوں نے لوگوں سے سوال پوچھا ہے کہ ”آپ کو ان دونوں چیزوں میں سے کیا زیادہ پسند ہے؟ پہلی ترمیم یا خواتین کی چھاتی؟؟ اب تک ہزاروں لوگ اس پول میں ووٹ کر چکے ہیں اور حیران کن طور پر70فیصد سے زائد صارفین نے دونوں چیزوں میں سے خواتین کی چھاتی کو پسندیدہ قرار دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -