’سب مسلمان جہاد کے لیے اس عرب ملک پہنچ جاﺅ‘ اسامہ بن لادن کے بیٹے نے پیغام جاری کردیا، کارکنوںکو کس عرب ملک بلایا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’سب مسلمان جہاد کے لیے اس عرب ملک پہنچ جاﺅ‘ اسامہ بن لادن کے بیٹے نے پیغام ...
’سب مسلمان جہاد کے لیے اس عرب ملک پہنچ جاﺅ‘ اسامہ بن لادن کے بیٹے نے پیغام جاری کردیا، کارکنوںکو کس عرب ملک بلایا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی طرف سے ایک نیا پیغام منظرعام پر آ گیا ہے جس میں انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”صلیبیوں کے خلاف جہاد کے لیے شام پہنچ جاﺅ۔ شام کے لوگ صلیبیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے اور ان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ انہیں فتح نصیب ہو سکے۔“

’اب ہم سعودی عرب اور متحدہ امارات میں عوامی مقامات کو نشانہ بنائیں گے کیونکہ ان دونوں نے۔۔۔‘ یہ دھمکی کس نے دی؟ القاعدہ یا داعش نے نہیں بلکہ۔۔۔ ایک ایسی تنظیم میدان میں آگئی کہ سعودی عرب نے کبھی سوچا بھی نہ تھا
پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ”مسلمانوں کے لیے خواب غفلت سے بیدار ہونا ناگزیر ہو چکا ہے۔ جتنی جلدی ہو سکے شام کے شہریوں کی مدد کے لیے پہنچو، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔“واضح رہے کہ حمزہ بن لادن اپنی عمر کی 20کی دہائی میں ہیں۔ وہ مئی 2011ءمیں اپنے باپ کی موت کے بعد سے متحرک ہیں اور گاہے ان کی طرف سے پیغامات سامنے آتے رہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کی قیادت سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں اور شام و عراق میں داعش کی شکست کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر سے شدت پسندوں کو وہاںالقاعدہ کے پلیٹ فارم کے تحت متحد کرنا چاہتے ہیں۔