لبنان، فوج کا داعش سے وابستہ 19 مشتبہ جنگجو گرفتارکرنے کادعویٰ

لبنان، فوج کا داعش سے وابستہ 19 مشتبہ جنگجو گرفتارکرنے کادعویٰ
لبنان، فوج کا داعش سے وابستہ 19 مشتبہ جنگجو گرفتارکرنے کادعویٰ

  

بیروت(این این آئی)لبنانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوی‘ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران داعش سے تعلق کے الزام میں 19 مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔

شمالی کوریا اپنے جوہری طاقت کے اہداف حاصل کرے گا: کم جونگ ان

عرب ٹی وی کے مطابق لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس حکام کو عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں مصری دہشت گرد فادی ابراہیم احمد علی احمد المعروف ابو خطاب اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی اطلاع ملی جو کیمپ میں ایک خفیہ مقام پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔تاہم فوج اور سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرکے ابو خطاب سیل سے وابستہ 19 مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔تاہم زیر حراست جنگجووں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -