اسلام آباد کی سڑک کے درمیان کھڑی یہ چینی خاتون کون ہے اور کیا کررہی ہے؟ حقیقت سامنے آئی تو ہر پاکستانی کا دل جیت لیا

اسلام آباد کی سڑک کے درمیان کھڑی یہ چینی خاتون کون ہے اور کیا کررہی ہے؟ حقیقت ...
اسلام آباد کی سڑک کے درمیان کھڑی یہ چینی خاتون کون ہے اور کیا کررہی ہے؟ حقیقت سامنے آئی تو ہر پاکستانی کا دل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ایک انٹرنیٹ صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اسلام آباد کی ایک سڑک پر ٹریفک کے درمیان کھڑی ایک چینی خاتون کی تصویر پوسٹ کی ہے جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کی رپورٹ کے مطابق تیمورزمان نامی صارف نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ”یہ اسلام آباد کا سیکٹر ایف 10ہے، جہاں آج بدترین ٹریفک جام تھا، لہٰذا یہ چینی خاتون آگے بڑھی اور ٹریفک رواں کرنے میں مدد کرنے لگی۔“

اس خاتون کی منگنی کی انگوٹھی کی یہ تصویر پوری دنیا میں وائرل ہوگئی، لیکن کیوں؟ وجہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے
رپورٹ کے مطابق پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایک ہاتھ سے خود پر چھتری تانے ہوتی ہے اور دوسرے ہاتھ سے ایک طرف کی گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کر رہی ہوتی ہے۔ دیگر ٹوئٹر صارفین اس چینی خاتون کے جذبے کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”ایک چینی خاتون کی وجہ سے اسلام آباد میں تبدیلی کی شروعات ہو گئی ہے۔“ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ”اگر چینی خواتین کو ٹریفک آفیسر رکھ لیا جائے تو دو دن میں ٹریفک کا نظام ٹھیک ہو جائے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -