مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کی مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے

مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کی مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے
مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کی مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلی عمائدین نے فاٹا کی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کردیا اورکہا کہ میں بھی اس گنتی کو مسترد کرتا ہوں کیونکہ موجودہ نتائج حقائق کے بالکل برعکس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کے معاملے پر نظریے کو قربان کرسکتا ہوں کیونکہ ہم اپنے اتحاد سے ہی کسی چیز کو حاصل کرسکتے ہیں، رواج ایکٹ کے نام سے پیش کردہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی میں ہے جس کی منظوری کے بعد ا±س پر کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ قومی سطح پر فاٹا کے مستقبل کےلیے مشاورت جاری رکھی جائے گی، انضمام کے معاملے میں کوئی اپنی رائے کو قبائلیوں پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔ فاٹا انضمام سے متعلق مختلف تجاویز سامنے آئیں جن پر غور جاری ہے، حتمی فیصلے سے قبل بہت سارے مراحل طے کرنے ہیں، فاٹا انضمام سے متعلق جلد بازی میں فیصلہ کرنا آسمان پر سیڑھی چڑھنے کے مترادف ہے۔

مزید :

قومی -