برطانیہ،10 لاکھ پاؤنڈ انعامی رقم جیتنے والابھلکڑ ’’مالی‘‘ لاٹری ٹکٹ چیک کرنا بھول گیا

برطانیہ،10 لاکھ پاؤنڈ انعامی رقم جیتنے والابھلکڑ ’’مالی‘‘ لاٹری ٹکٹ چیک ...
برطانیہ،10 لاکھ پاؤنڈ انعامی رقم جیتنے والابھلکڑ ’’مالی‘‘ لاٹری ٹکٹ چیک کرنا بھول گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن( آن لائن )برطانیہ کے ایک مالی کو10 لاکھ پاونڈ مالیت کی لاٹری جیتنے کے ایک مہینے کے بعد پتہ چلا ۔

برطانیہ کا معروف صحافی سری لنکا میں مگرمچھ کا نوالہ بن گیا
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفوک کانٹی کے قصبے باکسفرڈ سے تعلق رکھنے والے بھلکڑ مارٹن کرائٹن نامی مالی نے بتایا کہ ایک اخبار میں لاٹری کے گمشدہ ٹکٹ کے بارے میں پڑھا تو انھیں یاد آیا کہ انھوں نے بھی لاٹری کا ٹکٹ خرید رکھا ہے، اپنا بٹوہ ٹٹولا تو یہ قیمتی ٹکٹ رسیدوں اور کارڈوں کے درمیان پڑا ہوا ملا۔جب انھوں نے اس کا نمبر اخبار میں چھپنے والے انعامی نمبر سے ملایا تب پتہ چلا کہ وہ جیت گئے ہیں۔مارٹن کاکہناہے کہ میں مالیوں کاکام کرتا ہوں اور لکھ پتی بن جانے کے باوجودبھی اپنی نوکری نہیں چھوڑوں گا۔انعامی رقم سے اپنا گھر خریدوں گا اور شمالی برطانیہ کی سیر کروں گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -