گرمیت رام 20سال کی سزا سے بھی بڑی مصیبت میں پھنس گیا ،ایک ایسا شخص دوہرے قتل کیس میں گواہی دینے کے لئے میدان میں آ گیا کہ نام سن کر ہی ’’بلاتکاری بابا ‘‘ کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی

گرمیت رام 20سال کی سزا سے بھی بڑی مصیبت میں پھنس گیا ،ایک ایسا شخص دوہرے قتل ...
گرمیت رام 20سال کی سزا سے بھی بڑی مصیبت میں پھنس گیا ،ایک ایسا شخص دوہرے قتل کیس میں گواہی دینے کے لئے میدان میں آ گیا کہ نام سن کر ہی ’’بلاتکاری بابا ‘‘ کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنچول(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست ہریانہ کی روہتک جیل میں 2خواتین سے ریپ کے کیس میں 20سال کی سزا کاٹنے والے مجرم گرمیت رام رحیم سنگھ کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے پر ہی نہیں آ رہیں،ریپ کیس کے بعد ڈیرہ سچا سودا کے سابق مینجر رنجیت سنگھ اور معروف اخبار نویس رام چندر قتل کیس کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے جبکہ گرمیت رام کے لئے ایک نئی مصیبت کھڑی ہو گئی ہے جب سی بی آئی عدالت میں ڈیرہ سچا سودا کے سابق ڈرائیور کھٹا سنگھ نے بھی گرمیت رام کے خلاف گواہی دینے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے ۔

مزید پڑھیں:”گرمیت نے 20ہزار سے زائد افراد پر مشتمل یہ سکواڈ بھی بنا رکھا ہے جس میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اور وہ ۔۔۔“ یہ سکواڈ کرتا کیا تھا ؟بھارتی میڈیا نے ایسا بھانڈا پھوڑ دیا کہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی


بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق عصمت دری کیس میں روہتک جیل میں 20سال کی سزا کاٹنے والے نام نہاد بابا گرمیت رام سنگھ کی مشکلیں کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہیں ،ریپ کیس کے بعد اب گرمیت رام کو سامنا ہے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں چلنے والے معروف صحافی رام چندر چھتر پتی اور ڈیرہ سچا سودا کے سابق مقتول مینجر رنجیت سنگھ کا قتل کیس ، اس کیس کی سی بی آئی کورٹ میں الگ الگ سماعت ہوئی جس میں گرمیت رام کا جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیان لیا گیا ،اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ارد گرد سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس ،سیکیورٹی اداروں سمیت بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔گرمیت رام کے خلاف دوہرے قتل کیس میں اس وقت انتہائی ڈرامائی ماحول آ گیا ہے جب ڈیرہ سچا سودا میں گرمیت رام کے انتہائی قریب رہنے والے ڈرائیور کھٹا سنگھ نے بھی کئی سال کی خاموشی توڑتے ہوئے گرمیت رام کے خلاف گواہی دینے کے لئے میدان میں آ گیا ہے ،کھٹا سنگھ نے سی بی آئی کورٹ سے استدعا کی کہ ان کیسوں میں انہیں دوبارہ بطور گواہ شامل ہونے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی ،اب عدالت 22ستمبر کو طے کرے گی کہ کھٹا سنگھ گرمیت رام کے خلاف چلنے والے قتل کیسز میں بطور گواہ شاامل کئے جانے کے اہل ہیں بھی کہ نہیں ؟۔ ان دو قتل کیسز میں شامل دیگر سات ملزم عدالت میں موجود تھے جبکہ گرمیت رام کو جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شامل کیا گیا ۔عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد ڈیرہ سچا سودا کے سابق ڈرائیور اور گرمیت رام کے انتہائی قریب رہنے والے کھٹا سنگھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے میں نے گواہی اس لئے نہیں دی تھی کہ میں گرمیت رام سے ڈرگیا تھا کہ کہیں وہ مجھے اور میرے بیٹے کو مارنہ ڈالے کیونکہ گواہی دینے پر گرمیت رام کی طرف مجھے اور میرے خاندان کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں ۔