جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ،نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے:مریم نواز

جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ،نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے:مریم نواز
جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ،نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے:مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کاکہنا تھا کہ جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ،نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ڈیڑھ سال کے اندر جو کیس چلا اس میں ہماری ذاتی معاملات پر باتیں کی گئی ،میڈیا اور عدلیہ نے ہمارا ٹرائل کیا۔

نوازشریف نااہلی کیس،فل کورٹ سے فیصلہ لینے کا ایک راستہ ابھی کھلا ہے ،صدر سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیج سکتے ہیں
تفصیلات کے مطابق نجی چینل ”جیونیوز“کے پروگرام ”نیاپاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا،ہمارا خیال تھا کہ فیر فری ٹرائل ہو گا ،لیکن وہاں ہماری تو بات سنی ہی نہیں گئی۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام ہے ،قانون کو سمجھنے والے لوگ بھی حیران ہیں کہ یہ کیسا فیصلہ ہے۔جن سوالوں کا واویلاکیا جا رہا تھا فیصلے میں تو ان کا ذکر ہی نہیں۔نیب کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ وہ ان کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ،اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جانے کوتیار ہیں۔نا اہلی کے بعد نواز شریف مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔اس سے قبل بھی انہوں نے سب سے پہلے پاکستان کو مقدم رکھتے ہوئےکئی قربانیاں دی ہیں۔
ڈان لیکس کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ وہ ایک نان ایشوہے ،میرا نام اس معاملے میں ڈالالیا گیا ،حالانکہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ملک کی سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی میٹنگ میں کبھی بھی شامل نہیں ہوئی ۔مجھے اس سٹوری کا اس وقت پتا چلا جب یہ پبلش ہو ئی ۔اس معاملے میں صرف نوا ز شریف کو پریشر میں لانا تھا ۔مریم نواز کاکہنا تھا کہ اس کو پبلک ہونا چاہیے ،تاکہ عوام کے سامنے اس کی حقیقت آ سکے۔ب

یگم کلثوم نوازکے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ وہ روبرو صحت ہورہی ہیں اور بہت جلد حلقے میں ہوں گی ،اگر وہ جیت جاتی ہیں تو اسمبلی میں جائیں گی۔

مزید :

قومی -