سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کاایئرہیڈ کوارٹرزکادورہ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کر دارکو سراہا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں سعودی عرب کے نائب وزیردفاع نے ایئرہیڈ کوارٹرزکادورہ کیا جس میں انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔
نیویارک ،سال 2016 میں 71لاکھ افراد تمباکونوشی سے لقمہ اجل بن گئے
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کااستقبال کیا،جبکہ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ملاقات میں سعودی وفدکوپاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے ا ورپیشہ ورانہ کردارپرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو نے کے عزم کااعادہ بھی کیا۔