مصر،بد بخت بیٹے نے بیوی کے اکسانے پر ماں کو قتل کردیا

مصر،بد بخت بیٹے نے بیوی کے اکسانے پر ماں کو قتل کردیا
مصر،بد بخت بیٹے نے بیوی کے اکسانے پر ماں کو قتل کردیا

  

قاہرہ(این این آئی)مصر میں بدقسمت شخص نے بیوی کے اکسانے پر اپنی 81 سالہ بوڑھی ماں کو وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا۔

نیویارک ،سال 2016 میں 71لاکھ افراد تمباکونوشی سے لقمہ اجل بن گئے

عرب ٹی وی کے مطابق سکندریہ شہر کے رہائشی ایک شخص نے بیوی کے اکسانے پر اپنی 81 سالہ ماں زینب السید محفوظ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جب وہ بے ہوش ہوئی تو اسے گھر کے صحن میں پھینک دیا اور خود اپنی چہیتی بیوی کے ہمراہ ڈنر کے لیے گھر سے نکل گیا۔تشدد کا شکار بوڑھی خاتون کے منہ سے نکلنے والا خون گھر کے دروازے سے باہر تک بہہ گیا، کسی ہمسائے نے خون دیکھا تو دروازہ کھٹکھٹا کر اندر آواز دی۔ مگر کوئی جواب نہ ملنے پر لوگ گھر کے اندر داخل ہوگئے جہاں انہیں بوڑھی خاتون خون میں لت پت ملی۔پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو ہسپتال پہنچایا جہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گئی۔ اہل محلہ پولیس کو اطلاع دی ، جب بیٹے اور اس کی بیوی کو پتا چلا کہ پولیس انہیں ڈھونڈ رہی ہے تو وہ دونوں فرار ہوگئے مگر24 گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے دونوں کو دھرلیا۔ دوران تحقیقات بیٹے نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو بیوی کے اکسانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور شہریوں نے ماں کے قاتل سے قصاص لینے کا مطالبہ کیا۔تاہم ماں کے قاتل اس کے مجرم بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -