بے نظیر بھٹو شہید کیس میں آخری حد تک لڑیں گے:بلاول بھٹوزرداری

بے نظیر بھٹو شہید کیس میں آخری حد تک لڑیں گے:بلاول بھٹوزرداری
بے نظیر بھٹو شہید کیس میں آخری حد تک لڑیں گے:بلاول بھٹوزرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کیس میں آنے والے فیصلے کے خلاف آخری حد تک جائیں گے،جہنوں نے اقرار جرم کیا ان کو چھوڑدیا گیا ،مجرمانہ غفلت برتنے والوں  کوسزا دی گئی ، لیکن جن لوگوں  نے ان کواحکامات جاری کیے ان کو کوئی سزا نہیں دی گئی۔

افغانستان،نیٹو قافلے پر خود کش حملہ، رومانیہ کا ایک فوجی ہلاک ،2 زخمی
تفصیلات کے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا دادو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کل کے لیڈرصرف اقتدار کی سیاست کررہے ہیں،ان کو ملکی سیاست کو کچھ نہیں پتا۔میاں صاحب خود تو نااہل ہو گئے اپنے پیچھے نااہلوں کی فوج چھوڑ گئے۔بلاول بھٹو کو کہنا تھا کہ ملک میں ابھی تک لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی ،گردشی قرضہ 480ارب تک پہنچا دیا گیا۔2013میں یہ لوگ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے رہے ،اقتدار میں آتے ہی نہ ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی نہ ہی چھوٹے میاں صاحب نے اپنا نام بدلا۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ پاکستان سفارتی سطح پر اکیلا رہ گیا ہے ،میں شروع دن سے ہی کہ رہا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ،لیکن ان لوگوں نے اس پر کان نہیں دھرے ،جس کی وجہ سے امریکہ ہم کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے ۔ہمیں اپنابیانیہ بنانے کی ضرورت ہے ،دنیا کو بتانا ہو گا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی ہے اور اس کے منطقی انجام تک ہم اس کولڑتے رہے گے۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ملک میں کالعدم تنظیمیں کھالیں اکٹھی کر رہی ہیں ،نام بدل کر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ،حکومت ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی ۔

مزید :

دادو -