سعودی عرب میں مظاہروں کی کال گناہ کا ارتکاب ہے:سینئر علما کمیٹی

سعودی عرب میں مظاہروں کی کال گناہ کا ارتکاب ہے:سینئر علما کمیٹی
سعودی عرب میں مظاہروں کی کال گناہ کا ارتکاب ہے:سینئر علما کمیٹی

  

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں سینئر علما کمیٹی نے مظاہروں کی کال کو گناہ کا ارتکاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے عناصر کی جانب سے دی گئی ہے جن کا ملک و قوم سے کوئی تعلق نہیں۔

دہشت گرد کسی نرمی اور ہمدردی کے مستحق نہیں،اسلامی عقائد اور ملک کے خلاف سرگرم عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی:سعودی مفتی اعظم

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمیٹی نے ٹوئٹرپر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ رسوائی کا شکار لوگ ہیں جبکہ ہمارے عوام یک جہتی اور وحدت کلام میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ٹوئیٹس میں مزید کہا گیا کہ مملکت سعودی عرب میں حکمرانی اسلامی شریعت کے مطابق ہے اور اس کے کام کرنے اور نظام کے اصول امر میں مقید ہیں کہ اسلامی شریعت کی کسی طور خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔کمیٹی کے مطابق سعودی ریاست ایک مبارک ریاست ہے جس کے ذریعے اللہ نے حق اور دین کو نصرت بخشی ہے۔ اس ریاست کے دشمن درحقیقت حق اور توحید کے دشمن ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -