مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی آپریشن کے دوران2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی آپریشن کے دوران2 نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی آپریشن کے دوران2 نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آپریشن کی آڑ میں 2نوجوانوں کو شہید کردیاگیا ۔

سعودی عرب میں مظاہروں کی کال گناہ کا ارتکاب ہے:سینئر علما کمیٹی
سری نگر میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ دونوں نوجوان سرحد پار کرکے کشمیر میں آئے تھے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔واضح رہے کہ اگست 2017 میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں 37 بے گناہ افراد کو شہید اور 261 کو زخمی کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -