2013میں ہماری تیاری نہیں تھی ،لیکن کل کے الیکشن میں ہر پولنگ سٹیشن کومانیٹر کریں گے:عمران خان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013میں ہماری تیاری نہیں تھی ،لیکن کل کے الیکشن میں ہر پولنگ سٹیشن کومانیٹر کریں گے،اس بار ان کودھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔
بھارت میں مودی حکومت کے اہم اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کی جواں سالہ بہن کو اغوا کرنے کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
نجی چینل ”اے آروائی نیوز“میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے ہر ادارے میں اپنابندہ بٹھا رکھا ہے ،موجودہ الیکشن کمیشن پاکستان کا نہیں نواز شریف کا الیکشن کمیشن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013میں ہمارے پاس تو پولنگ ایجنٹس بھی نہیں تھے لیکن کل کے ضمنی انتخاب میں ہماری ہر پولنگ سٹیشنز پر نظر رہے گی ،کسی کو بھی دھاندلی نہیں کرنے دیں گے یہ لوگ کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہیں۔
پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کانٹے دار مقابلے میں دونوں کو ایمپائرز پر اعتماد ہونا چایئے ۔