پشاور میں پاک فوج کے اہلکار نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

پشاور میں پاک فوج کے اہلکار نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
پشاور میں پاک فوج کے اہلکار نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں پاک فوج کے اہلکار نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس ہفتے سے شروع میں پشاور کے ارباب خلیل سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خودکشی کی تھی جس کی اس وقت شناخت نہیں ہو پائی کیونکہ موقع پر اس کی جیب میں سے صرف شناختی کارڈ ہی ملا تھا تاہم تحقیقات کے بعدمعلوم ہو ا کہ وہ پاک فوج کا اہلکار ہے اور ا س کا تعلق کشمیر رجمنٹ کی پلاٹون ایف سی 37سے تھا ۔30سالہ ضیاءالرحمان چترال کا رہائشی تھا ،خودکشی کرنے والا شخص پانچ روزہ چھٹی پر اپنے گھر گیا تھا جہاں سے وہ معمول کے مطابق واپس اپنی ڈیوٹی پر لوٹ رہا تھا تاہم خود سوزی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں ۔
واضح رہے کہ اسی ہفتے میں پاک فوج کے کیپٹن خرم طارق ہیر ٹرانسپلانٹ سرجری کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے دم توڑ گئے تھے ان کا تعلق 62بلوچ رجمنٹ سے تھا ۔

مزید :

قومی -