جب بھی ریزر پر یہ چیز دیکھیں اسے فوری تبدیل کرلیں چاہے یہ نیاہی کیوں نہ ہو، سائنسدانوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ ابھی اپنا ریزر تبدیل کرلیں گے

جب بھی ریزر پر یہ چیز دیکھیں اسے فوری تبدیل کرلیں چاہے یہ نیاہی کیوں نہ ہو، ...
جب بھی ریزر پر یہ چیز دیکھیں اسے فوری تبدیل کرلیں چاہے یہ نیاہی کیوں نہ ہو، سائنسدانوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ ابھی اپنا ریزر تبدیل کرلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) جسم کے غیر ضروری بالوںکو ریزر کے ذریعے اتارنے والے افراد اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ کس وقت اپنے ریزر کو بدلا جائے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم انجانے میں زیادہ عرصہ تک ریزر استعمال کرتے رہتے ہیں اور اس کے منفی اثرات ہماری جلد پر پڑتے رہتے ہیں۔ بظاہر یہ صاف اور تیزنظر آتا ہے لیکن حقیقت میں یہ آپکو نقصان پہنچا رہاہوتا ہے۔

ماہر جلد ویٹنی بوئی کاکہنا ہے کہ چند شیوز کے بعد ریزر بیکٹیریا کے لئے کھلا میدان بن جاتا ہے اور وہ مزے سے اس پر رہنے لگتے ہیں۔”اگر شیو کرنے کے بعد آپ کی جلد پر دانے نکل آتے ہیں یا کوئی ابھار بن جائے تو اس کا مطلب ہے کہ جو ریزر آپ استعمال کررہے ہیں وہ بیکٹیریا زدہ ہے لہذا اپنا ریزر تبدیل کرلیں چاہے اسے خریدے ہوئے چند دن ہی کیوں نہ ہوئے ہوں۔“اس کاکہنا تھا کہ اگر آپ اپنے ریزر کو بیکٹیریا کے حملے سے بچانا چاہتے ہیں تو اسے ڈھانپ کررکھیں اور اس میں کبھی بھی نمی نہ اکٹھی ہونے دیں۔”نمی کی وجہ سے ریزر کے بلیڈز پر بیکٹیریا رہنے لگتے ہیں اور شیو کے بعد یہ جلد پر منتقل ہوتے ہیں اور کیل مہاسوں کا باعث بنتے ہیں۔“ بیکٹیریا کے علاوہ آپ کے لئے ضروری ہے کہ ریزرکے بلیڈز کا بغور مشاہدہ بھی کریں اوراگرکہیں زنگ یا کوئی اور مسئلہ نظر آئے تو اپنے ریزر کو تبدیل کرلینا چاہیے۔اس کا کہنا ہے کہ ریزر کے استعمال کے بعد اسے گرم پانی سے دھولینا چاہیے اورساتھ ہی اسے اچھی طرح سوکھا کر رکھنا چاہیے تاکہ بیکٹیریا پیدا نہ ہوں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -