ن لیگ ضمنی الیکشن جیتے یا ہارے،نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے : چودھری شجاعت حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ن لیگ ضمنی الیکشن جیتے یا ہار جائے لیکن نو ازشریف کبھی بھی واپس نہیں آئیں گے ۔
بھارت میں مودی حکومت کے اہم اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کی جواں سالہ بہن کو اغوا کرنے کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہناتھاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بیٹے عدالتوں کاسامنا نہیں کریں گے،میں اور نواز شریف 12سال اکٹھے رہیں یہی وجہ ہے کہ میں ان کی فطرت کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ ضمنی الیکشن جیتے یا ہارے لیکن سابق وزیراعظم اور ان کے بیٹے کبھی بھی واپس نہیں آئیں گے۔یہی نہیں نوازشریف عدالت میں حاضری پرسزا کو فوقیت دیں گے۔