سابق مصری صدرجمال کھانا سوئٹزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے :عمرو موسی

سابق مصری صدرجمال کھانا سوئٹزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے :عمرو موسی
سابق مصری صدرجمال کھانا سوئٹزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے :عمرو موسی

  

قاہرہ(این این آئی) عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل عمرو موسی نے کہاہے کہ سابق مصری صدرجمال کھانا سوئٹزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے ۔

بھارتی ائیر فورس کے مارشل (ر)ارجن سنگھ 98سال کی عمر میں انتقال کر گئے

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل عمرو موسی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں سابق مصری صدر جمال عبدالناصر کے بارے میں انکشافات نے سابق صدر کے چاہنے والوں کو چراغ پا کر دیا ۔عمرو موسی نے "کتابیہ" کے نام سے شائع ہونے والی یادداشتوں میں سفارت کاری کے میدان میں اپنی کارگزاریوں اور مصری سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی ہے جس میں مذکورہ سابق مصری صدر کے حوالے سے بھی بعض واقعات شامل ہیں۔عمرو موسی کے مطابق جمال عبدالناصر اپنے لیے بیرون ملک بالخصوص سوئٹزرلینڈ سے خصوصی غذا درآمد کرواتے تھے کیوں کہ وہ وزن کم کرنے سے متعلق غذائی نظام کے لیے کوشاں رہتے تھے۔ موسی نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں مصری سفارت خانے میں کام کرنے کے عرصے کے دوران ایک بھاری بھرکم شخص آ کر کھانے کی یہ اشیاء وصول کرتا تھا اور موسی ہی ان چیزوں کو حوالے کرنے کے ذمے دار تھے۔عمرو موسی نے جمال عبدالناصر کو ایک ایسا آمر قرار دیا جس نے مصر کو ہزیمت سے دوچار کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -