سابق صدر رفیق تارڑ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

سابق صدر رفیق تارڑ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
سابق صدر رفیق تارڑ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر رفیق تارڑ راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، کل ان کی انجیو گرافی کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ڈاکٹرز حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی حالت تسلی بخش ہے، کل انجیو گرافی کے بعد مزید صورتحال واضح ہو جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -