سلمان خان کو شاہ رخ کی کک،دھوم 4سے باہر کروا دیا

سلمان خان کو شاہ رخ کی کک،دھوم 4سے باہر کروا دیا
سلمان خان کو شاہ رخ کی کک،دھوم 4سے باہر کروا دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کو دھوم سیریز کے چوتھے سیکوئیل سے باہر کر دیا۔

اس بالی ووڈ کے انتہائی بڑے اداکار یہ حالت کیسے ہوئی؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

یش راج بینر تلے بننے والی بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم سیریز دھوم میں اب تک جان ابراہم، ہریتھک روشن اور عامر خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، فلم کے چوتھے سیکوئل کے لیے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا نام لیا جا رہا تھا اور سلو میاں کے مداح یہ سن کر بہت خوش تھے کہ وہ سلمان خان کو پہلی بار منفی کردار میں دیکھ سکیں گے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ دھوم 4 میں سلمان کی جگہ شاہ رخ خان نے لے لی ہے اور اب شاہ رخ ”دھوم4“ میں چوری کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شاہ رخ خان کسی فلم میں منفی کردار نبھائیں گے بلکہ اس سے قبل بھی وہ کئی فلموں میں منفی کردار ادا کر چکے ہیں جن میں بازی گر، انجام ، ڈر، ڈان اورڈان 2 شامل ہیں اور یہ تمام فلمیں باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ خان ”دھوم 4“ میں یہ روایت برقرار رکھتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے اس بار شاہ رخ خان کوپہلے دھوم 3کے نقوش کو شائقین کے دلوں سے نکالناہو گا،کیونکہ اس فلم میں عامر خان نے کمال اداکاری کرتے ہوئے فلم کی شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا ،اسی وجہ سے یش راج عامرخان کے بعد ان سے بڑا نام کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

مزید :

تفریح -