مصر: سابق صدرحسنی مبارک کے دونوں بیٹے گرفتار
قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹو ں علاءاور جمال کو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو¿ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مصری عدلیہ نے جمال اور علاءمبارک کے علاوہ تین افراد پر اپنی فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے بعض بنکوں کے حصص کی خریدار ی کا الزام عائد کیا تھا اور انھوں نے اس سے متعلق سمجھوتوں سے اسٹاک مارکیٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا،یہ پانچوں افراد ہفتے کے روز قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران میں حاضر تھے اور جج نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔