’’ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔‘‘سکندر بخت نے ہندوستانی امیدوں کے جلتے چراغ بجھا دیئے

’’ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ...
’’ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔‘‘سکندر بخت نے ہندوستانی امیدوں کے جلتے چراغ بجھا دیئے

  

دوبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا ء کپ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن اور معروف سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے فیورٹ ہونے کی کئی وجوہات  ہیں، پہلی بات  تو  یہ ہے کہ انڈیا  12سال بعد دبئی میں کھیل رہا ہے جبکہ حال ہی میں وہ  3 ماہ  انگلینڈ میں گزارنے اور بدترین شکست کھانے کے بعد بھارتی ٹیم کا مورال بھی گرا ہوا ہے ،میں آج خود سٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کا پریکٹس سیشن دیکھنے گیا تھا ،سخت گرمی کی وجہ سے بھارتی ٹیم صرف 45 منٹ ہی پریکٹس کر سکی اور واپس ہوٹل چلی گئی تھی ،انڈیا ٹیم کے کھلاڑی گرمی سے نڈھال نظر آئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت کا کہنا تھا کہ فطری سی بات ہے کہ جو ٹیم انگلینڈ کے ٹھنڈے موسم میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد دبئی آئے گی اسے  دبئی کی گرمی سے گھبراہٹ تو ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز  احمد پریکٹس سیشن  کے دوران بیٹنگ پر زیادہ توجہ دے رہے تھے،پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کے  علاوہ دوسرے کھلاڑی ابھی تک اعتماد حاصل نہیں کرسکے،سرفراز احمد  بیٹسمین کو ٹیکنیکی طریقے سے کھیلنے کی طرف مائل کررہے تھے، ظاہر ہے کہ پاکستان کی بہت اچھی تیاری ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ماحول خوشگوار ہے، کل بھی میں نے شعیب ملک کو دھونی سے ہاتھ ملاتے اور مسکراتے ہوئے باتیں کرتے دیکھا ،یہ اچھی بات ہے، پاکستان ٹورنامنٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم ہےلیکن اس کے لئے ہمت ، بے خوفی اور عزم کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔ 

مزید : کھیل