سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی لندن میں حسین نواز سے ملاقات ،بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی لندن میں حسین نواز سے ملاقات ...
سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی لندن میں حسین نواز سے ملاقات ،بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بہن صنم بھٹو نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر حسین نواز سے لندن میں تعزیت کی ہے۔صنم بھٹو لندن میں شریف خاندان کی رہائش گاہ ہارلے اسٹریٹ پہنچیں تو پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری بھی ان کے ہمراہ تھے۔کلثوم نواز کی وفات پر پاکستان کی طرح لندن میں بھی لوگ بڑی تعداد میں تعزیت کے لیے آ رہے ہیں۔تین بار پاکستان کی خاتون اول رہنے والی کلثوم نواز گیارہ ستمبر کو طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ 14 ستمبر کو ادا کی گئی جب کہ رسم قل اتوار شام پانچ بجے جاتی امرا میں ہو گی، قل خوانی کا انتظام شریف میڈیکل سٹی کے گراونڈ میں کیا جائے گا۔

مزید : قومی