بھارت،غیر ملکی سفری اور تعلیمی اخراجات میں بالترتیب 457اور22گنا اضافہ ریکارڈ

بھارت،غیر ملکی سفری اور تعلیمی اخراجات میں بالترتیب 457اور22گنا اضافہ ریکارڈ
بھارت،غیر ملکی سفری اور تعلیمی اخراجات میں بالترتیب 457اور22گنا اضافہ ریکارڈ

  

ممبئی (آئی این پی)بھارت میں غیر ملکی سفری اخراجات میں 457گنا اور تعلیمی اخراجات میں 22گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بیرون ملک بھارتیوں کے اخراجات میں پچھلے5 برسوں کی نسبت 457گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ اضافہ انکی سیر و تفریح کی وجہ سے بھی ہوا ہے جبکہ بیرون ملک تعلیم پر بھی بھارتی زیادہ پیسہ خرچ کرنے لگے ہیں۔ جولائی 2013سے اب تک تعلیم پر 22گنا زیادہ یعنی 343ملین ڈالر خرچ ہوئے۔ ماہانہ حساب سے دیکھا جائے تو یہ اضافہ خاصا زیادہ ہے لیکن سال بھر کا حساب کیا جائے تو اس میں اضافہ خاصا نظر آتا ہے۔ مثال کے طور پر غیر ملکی سفر میں 457گنا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی