استخارہ کی مدد سے کیا کچھ معلوم کیا جاسکتا ہے ؟ایک طالبہ کی زندگی کا ایسا تجربہ جس نے اسکی کایا پلٹ دی ، آپ بھی جانئے

استخارہ کی مدد سے کیا کچھ معلوم کیا جاسکتا ہے ؟ایک طالبہ کی زندگی کا ایسا ...
استخارہ کی مدد سے کیا کچھ معلوم کیا جاسکتا ہے ؟ایک طالبہ کی زندگی کا ایسا تجربہ جس نے اسکی کایا پلٹ دی ، آپ بھی جانئے

  

لاہور (نظام الدولہ )میں پہلے تو شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ آپ نے استخارہ کرکے مجھے میرے ان معاملات سے متعلق بتادیا کہ جو مجھ سے آنے والے وقت میں ادا ہوجاتے یا میں ایسا کرگزرتی توتمام عمر پچھتاتی رہتی۔میں نہیں جانتی تھی کہ استخارہ سے انسان بہت سے کاموں کا انجام دیکھ سکتا اور  اپنے فیصلے کرنے  میں کامیاب ہوسکتا ہے  ،ایمان کمزور تھا یا لاعلم تھی اس لئے۔اسکو تو عام کرنا چاہئے۔میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اس لڑکے سے قطعل تعلقی کرلی ہے۔حقیقت میں وہ مجھے گمراہ ہی کررہا تھا۔ میں نے اب ساری توجہ پڑھائی پر دے دی ہے او ریونیورسٹی سے سیدھی گھر آتی ہوں۔ایسے دوستوں سے الگ ہوگئی ہوں جو مجھے اپنے ساتھ بہانے سے بازار لے جاتی تھیں کہ زندگی میں ہلہ گلہ ہونا چاہئے ۔ایک طرح سے وٹس ایپ بھی ڈیلیٹ کردیا ہے کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری ،میری دوست کے ساتھ جو ہوا ،وہ آنکھِیں کھولنے کے لئے کافی ہے ،میں نے نماز یں پھر شروع کردی ہیں۔میرے گھر میں میرا رشتہ آیا ہے اور امی ابو نے زور بھی ڈالا ہے کہ جب تک تم ایم ایس سی نہِں کرلیتی تمہاری رخصتی نہیں کریں گے  مگر نکاح کردیتے ہیں ۔مجھے بتائیں کہ کیا میں اس لڑکے سے شادی کرلوں ،استخارہ کرکے بتادیں ۔لڑکے کا اپنا بزنس ہے اور اس نے ایم بی اے کیا ہے ۔مجھ سے پانچ چھ سال بڑا ہے۔   رمشہ ،کراچی 

جواب ۔ویسے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ خود استخارہ کریں،اس بارے میں کئی مستند طریقے ہیں جو احادیث مبارکہ میں بیان کئے گئے ہیں۔کچھ بزرگان بھی اس ضمن میں رہ نمائی فرماتے ہیں،آپ سورہ الم نشر ح   اکیس بار پڑھ کر خاموشی سے اس نیت سے سوجائیں، انشا اللہ تین راتوں کے اس عمل رہ نمائی مل جائے گی ۔

اللہ عزوجل پر مکمل بھروسہ رکھنے والے اہل ایمان کے لئے استخارہ مِیں مکمل رہ نمائی ہوتی ہے ۔اس سے استفادہ کرنا چاہئے لیکن ماں باپ جو صلاح دے رہے ہیں اس پر بھی غور کریں ،آپ کے والدین آپ کا برا نہیں چاہیں گے جیسا کہ آپ نے انکے بارے میں پہلے بتایا تھا کہ انتہائی سمجھدار ہیں ۔بہر حال استخارہ کی رو سے شادی کے فوری بعد رخصتی کا بھی امکان ہے۔لڑکا جوڑ کا ہے اور زیرک  ومخلص ہے۔اللہ سے دعا کریں کہ سب اچھا ہواور والدین جو فرمارہے ہیں،اس پر عمل کریں ،اسی میں بہتری اور فلاح بھی ہے ۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں