8سالہ بچے کی معذوری کاکیس،کے الیکٹرک افسران ضمانت مسترد ہونے پراحاطہ عدالت سے فرار

8سالہ بچے کی معذوری کاکیس،کے الیکٹرک افسران ضمانت مسترد ہونے پراحاطہ عدالت ...
8سالہ بچے کی معذوری کاکیس،کے الیکٹرک افسران ضمانت مسترد ہونے پراحاطہ عدالت سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 8 سالہ بچے کے دونوں بازووں سے محروم ہونے کے کیس میں عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد وہ احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کے الیکٹرک کی غلفت اور لاپروائی کے باعث 8 سالہ بچے کے بازووں سے محروم ہوجانے سے متعلق کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے افسران کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کی گئی تھی جسے مقامی عدالت نے مسترد کردیا تھا،ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزمان ایک ایک کرکے احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔

مزید :

جرم و انصاف -