بجلی بحران ، پاکستان معیشت کو سالانہ 5.8ارب ڈالر نقصان کا سامنا

بجلی بحران ، پاکستان معیشت کو سالانہ 5.8ارب ڈالر نقصان کا سامنا

کراچی( اکنامک رپورٹر )پاکستانی معیشت کو بجلی کے بحران کے باعث سالانہ 5.8 ارب ڈالر نقصان کا سامنا ہے جو مجمعوعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 2.6 فیصد کے مساوی ہے۔عالمی بینک کی الیکٹریفیکیشن اینڈ ہاؤس ہولڈ ویلفیئر ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے مسائل پر قابو پایا جا سکے جس سے ڈسٹری بیوشن کے نقصانات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور صارفین کے لئے توانائی کی قیمت اور ادائیگی کے مسائل کو بھی ختم کیا جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 97.5 فیصد آبادی کو بجلی کی سہولت دستیاب ہے جس میں 99.7 فیصد شہری جبکہ 95.6 فیصد دیہی آبادی شامل ہے۔ عالمی بینک کی تحقیق کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور اس کی تقسیم و ترسیل کے نقصانات پر قابو پا کر قومی معیشت کو سالانہ تقریبا 6 ارب ڈالر کے نقصانات سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس