کیمیکل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمد سے 81 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

کیمیکل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمد سے 81 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان نے کیمیکل اورفارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے 80.601 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2018ء کے دوران کیمیکل اورفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے 80.601 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو مالی سال 2017-18ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔جولائی 2017ء کے دوران پاکستان نے کیمیکل اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے 86.528 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

مزید : کامرس