عالمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز

عالمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز

اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ یواین ڈی پی نے جاپان کی حکومت کے تعاون سے نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کے ضمن میں منصوبہ شروع کردیاہے ، اس منصوبے کا مقصد اقتصادی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کویقینی بناناہے۔یواین ڈی پی کے ایک اہلکار نے بتایاکہ اس منصوبے کا ایک مقصد نوجوانوں میں سماجی تعامل کو فروغ دینا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سو میں سے 31 فیصد شہریوں کی عمریں 15 اور29 برس کے درمیان ہے، نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 10.8 فیصد ہے، ان اعدادوشمارکی روشنی میں یہ بات ضروری ہے کہ ایسے نوجوانوں کو ہنر اورجدید آگہی رحجانات سے روشناس کرایا جائے تاکہ مسابقتی مارکیٹ کے ماحول میں وہ موثرطریقے سے اپنا کردارادا کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ سے پائیدارترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملیگی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی یواین ڈی پی اورجاپان کی حکومت نے فاٹا میں ریلیف اوربحالی اورانتخابی اصلاحات کی صورت میں پراجیکٹ کئے ہیں۔

مزید : کامرس