تین روزہ بائیو اسپین نمائش 25 سے 27ستمبر تک منعقد ہو گی

تین روزہ بائیو اسپین نمائش 25 سے 27ستمبر تک منعقد ہو گی

لاہور( این این آئی )تین روزہ بائیو اسپین نمائش 25 سے 27ستمبر تک منعقد ہو گی ۔ اس سال بائیو اسپین پروگرام نے بائیو میڈیکل شعبے کو خصوصی اہمیت دی ہے، کانفرنس کا بڑا حصہ زرعی،خوراک اور صنعتی بائیو ٹیکنالوجی، خاص کر بائیو اکانومی شعبہ کے لیے مختص ہوگا جبکہ سرمایہ کاری کے سیشنز بھی نمایاں مقام حاصل کریں گے۔ اس نمائش میں ماہر مقرر فلپ مونتیانے بھی شامل ہیں جو فنڈ کے شراکت دار ہیں۔ نویں نمائش میں جن موضوعات پر گفتگو کی جائے گی ان میں الزائمر کا مرض، جدید علاج، زرعی خوراک، بائیو بینکس، مالیاتی پروگرام، سرکلر معیشت، مصنوعی ذہانت، جینز میں ترمیم، امیون تھراپی، اینٹی بائیو ٹک مزاحمت، صحت بخش دوا وغیرہ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اس سال کے نئے پہلو کے طور پر بائیو اسپین خصوصی اندراج کی پالیسی کے ذریعے بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں، معلمین اور محققین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے۔

مزید : کامرس