10سال کے دوران تجارتی شعبے میں575ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

10سال کے دوران تجارتی شعبے میں575ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد ( آن لائن )گزشتہ 10 برسوں میں ملک میں تجارت کے شعبے میں 575 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمارکے مطابق دیگر شعبوں کے علاوہ تجارت کا شعبہ بھی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2008.09 میں پاکستان میں تجارت کے شعبے میں 166.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2009-10 ، 2010-11 ، 2011-12 اور2012.13 میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ضمن میں بالترتیب 117، 53، 25.3 اور5.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔مالی سال 2013-14 ، 2014-15 اور2015-16 کے دوران پاکستان میں تجارت کے شعبے میں مختلف ممالک کی جانب سے بالترتیب 3.2، 50.5، اور26.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، اسی طرح مالی سال 2016-17 اورمالی سال 2017-18 کے دوران ملک میں برآمدات کے حوالے سے اس اہم شعبے میں بالترتیب 32.7،اور94.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ دس برسوں میں سال 2008.09 میں سب سے زیادہ 166.6 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2013-14 میں سب سے کم 3.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

مزید : کامرس