پاکستان میں مرود کی پیداوار 5لاکھ ٹن تک پہنچ گئی
قصور(اے پی پی) پاکستان میں امرودکا زیرکاشت رقبہ66662 ہیکٹرز اور پیداوار4 لاکھ 95 ہزار 229 ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ قصور‘ سیالکوٹ‘گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ لاہور‘ شیخوپورہ‘ اوکاڑہ اورننکانہ صاحب کے اضلاع میں امرود کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ ہوگیاہے نیز زرعی ماہرین کی جانب سے باغبانوں کو سفید ‘سرخا ‘گولا‘ چھوٹی صراحی‘صراحی ‘کریلا‘ حفصی اورٹھنا آرام امرودکی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ امرودکافی سخت جان ہوتاہے جسے ہر قسم کی زمین میں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے اور اس کاشمار درمیانے نفع پہنچانے والے پودوں میں ہوتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ 75سے 100کلوگرام فی پودا ان اقسام کی پیداواری صلاحیت ہے۔