کوٹ ادو پاور کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 12.39 فیصد اضافہ

کوٹ ادو پاور کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 12.39 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ مالی سال 2018 کے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) کے بعد از ٹیکس منافع میں 12.39 فیصد کااضافہ ہوا ہے اور دوران سال کمپنی نے 10.62 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔کیپکو کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2017ء کے دوران کمپنی کو 9.447 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل وہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی سال 2017ء کی 10.73 روپے آمدن کے مقابلہ میں سال 2018ء کے لئے 12.06 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

مزید : کامرس