جاپان اور جرمنی کوسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، سرمایہ کاری بورڈ

جاپان اور جرمنی کوسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، سرمایہ کاری بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ نے توانائی، آٹو اوردیگرشعبوں میں جاپان اورجرمنی کے سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے ایک سینئیراہلکار نے اے پی پی کوبتایا کہ جرمنی اورجاپان کے سرمایہ کاروں اورسرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے اجلاس میں توانائی، شمسی پینلز، الیکٹرانکس، آٹوموبائل، ٹیکسٹائل، کیمیکلز، اورپلاسٹک کی صنعتوں کی نشاندہی کی گئی اوربتایا گیا کہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی استعدادموجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی دانش مندانہ پالیسیوں کی وجہ سے آٹوموبائل کے شعبے میں مختلف گروپوں کی جانب سے وسیع سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں، پرکشش ترغیبات ،سہولیات اوربالخصوص ون ونڈوآپریشن و خصوصی اقتصادی زونز کی وجہ سے دونوں ممالک کے سرمایہ کار پاکستان کو غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے موزوں پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے قوانین اورضابطوں کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاروں پر منافع وکیپٹل باہر لیجانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاری کے فروغ اورملک کوسرمایہ کاری کیلئے بہترین مقام بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ فعال اورموثرطرزعمل کوبروئے کارلاتے ہوئے ہم نے 2025ء تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا ہدف 15 ارب ڈالر تک بڑھانے پراپنی توجہ مرکوز کرلی ہے، اس ضمن میں چین اورجرمنی سمیت بڑی معیشتوں والے ممالک میں آئندہ چند ماہ کے دوران روڈشوز منعقد ہوں گے ۔

مزید :

کامرس -