رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ جمود کا شکار ،انڈیکس میں 65پوائنٹس کا اضافہ

رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ جمود کا شکار ،انڈیکس میں 65پوائنٹس کا اضافہ

کراچی( آن لائن ) رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ جمود کا شکار رہی ، ایک ہفتے کے دوارن 100 انڈیکس میں صرف 65 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔موجودہ حکومت کی جانب سے معاشی میدان میں موجود چلینجز سے نمٹنے کے لئے کوئی واضع پالیسی نہ آنے کے باعث ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار نظر آئیں۔ایک ہفتے کے دوران نہ تو مقامی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں کوئی خاص سرمایہ کاری کی نہ ہی بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں کوئی خاص دلچسپی نظر نہیں آئی، این سی سی پی ایل کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس صرف 65 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 854 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر شیئرز کی مالیت میں 22 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کی مالیت اس وقت بھی کافی کم ہے، اگر حکومت اپنی پالیسوں کو واضع اور حتمی شکل دیتی ہے تو عدم استحکام کی فضا ختم ہوجائے اور مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کے نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید : کامرس