9غیر قانونی شکاری گرفتار، ہرن اور بٹیر برآمد

9غیر قانونی شکاری گرفتار، ہرن اور بٹیر برآمد
9غیر قانونی شکاری گرفتار، ہرن اور بٹیر برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مارکرغیر قانونی شکارکرنے والے 9شکاریوں کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضے سے ہرن، بٹیر، اسلحہ اورنان کسٹم گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق چولستان کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4شکاریوں کوگرفتار کیا گیا،ان غیر قانونی شکاریوں سے شکار کیا گیا ہرن برآمد ہوا، جبکہ اسلحہ اور نان کسٹم گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف