سی ٹی او کا گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن میں طالبات کوٹریفک آگاہی لیکچر

سی ٹی او کا گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن میں طالبات کوٹریفک آگاہی لیکچر

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن میں طالبات آگاہی لیکچر دیا، ٹریفک آگاہی لیکچر میں سینکڑوں طالبات کی شرکت کی،طالبات نے انتہائی خوبصورت انداز میں ہیلمٹ، لین لائن، موبائل فون کے استعمال سے اجتناب اور کم عمر ڈرائیورز پر مختلف ٹیبلو پیش کئے۔

،سی ٹی او نے کہاکہ بہنیں بہتر انداز میں والدین اور اپنے بھائیوں قوانین کا درس دے سکتی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریفک لیکچرز کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کیا جارہا ہے،ٹریفک قوانین کی غلطی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ طلبہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے،حادثات میں اموات کی سب سے بڑی وجہ سر پرچوٹ لگنے سے ہو رہی ہیں، انہوں نے طالبات کو تنبہ کی کہ وہ اپنے بہن، بھائیوں،والدین اور عزیز و اقارب کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کا درس دیں،طلبہ و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں حادثات سے محفوظ رکھنا ہمارا ولین ترجیح ہے۔

مزید : علاقائی